حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے سپریم کورٹ کے سابق جج فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔
جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی نماز جنازہ آج شام 4:15 بجے لاہور میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو نیا کمیشن سربراہ مقرر کیا ہے۔



















