Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین پاکستان کاسب سے زیادہ با اعتماد دوست ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چین پاکستان کاسب سے زیادہ با اعتماد دوست ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے نئے سال کے آغاز پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیا سال بھی چین کے لیے مزید تیز رفتار ترقی اور  خوشحالی کا سال ثابت ہو گا۔

محسن نقوی نے چین کے نئے سال کے آغاز پر چینی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے دوران چین پائیدار ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چین کی قیادت نے محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ ترقی کی منزل حاصل کی، چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت، بے روزگاری اور کرپشن کیخلاف کامیاب جدوجہد کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے، کوئی بھی پاک چین دوستی کو زک نہیں پہنچا سکتا، پاک چین ناقابل تسخیر دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں