شہرِ قائد میں سردی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہلکی دھند کا راج ہے جبکہ حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔
کراچی میں آج رات درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔
شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا، تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، کل سردی کی ایک اور لہر کو کراچی کو متاثر کرے گی۔
واضح رہے کہ سردی کی جزوی لہر 2 فروری تک جاری رہے گی۔



















