Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو سلام پیش کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی میر علی میں بہترین کارروائی میں 6 خوارج جہنم واصل  ہوئے۔

مراد علی شاہ نے 2 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید جوانوں کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیئے تیار ہیں، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہماری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم متحد ہیں اور یہی ہماری جیت ہے۔

متعلقہ خبریں