آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گر د و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر اورسوات میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہا ڑو ں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود، چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات میں سرد رہے گا جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔



















