تین ماہ میں چینی کی فی کلو قیمت 15 روپے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اکتوبر 2024 میں چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 135 روپے تھی، جبکہ جنوری 2025 میں چینی کی اوسطاً فی کلو قیمت 150 روپے سے تجاوز کرگئی ہے، چینی کی برآمد کی اجازت کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای سی سی اجلاس میں چینی کی بڑھتی قیمتوں پر غور کریں گے، چینی سمیت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی نے اکتوبر 2024 میں پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی، اس کے علاوہ ای سی سی نے اگست 2024 میں بھی 1 لاکھ ٹن برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ چینی کی برآمد قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے مشروط کی گئی تھی۔



















