اسلام آباد: پاک سربیا مشاورت کے دور میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سربیا کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل خارجہ سیکرٹری برائے یورپ شفقت علی خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جب کہ سربیا کے نمائندگی سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈامجان جووک نے کی۔
ترجمان نے بتایا کہ اس ملاقات میں پاکستان اور سربیاں نے سیاسی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک سربیا مشاورت کے دور میں اہم علاقائی و بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آئے جب کہ پاکستان اور سربیا نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔



















