Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

اسلام آباد میں 125 یونین کونسلز تشکیل دی گئی ہیں، اور ہر یونین کونسل میں 9 وارڈز شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر 2025 کو کرائے جائیں گے، جو کہ گزشتہ مدت میں تاخیر کا شکار ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی 5 سالہ مدت فروری 2021 میں مکمل ہو چکی تھی، اور قانون کے مطابق 3 ماہ کے اندر انتخابات کرانے تھے۔

تاہم، بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا تھا اور نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل رہا۔

متعلقہ خبریں