کراچی: شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔
آج رات درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ شہر میں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسم آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی جزوی لہر 2 فروری تک جاری رہے گی۔



















