راولپنڈی: جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
بشری بی بی کے ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست پر جیل سپرٹینڈنٹ آج جواب جمع کرائیں گے۔
استغاثہ کی جانب سے ڈیجیٹل شواہد عدالت پیش کئے جائیں گے۔
ڈیجیٹل شواہد پر مشتمل 13 یو ایس بیز کی نقول وکلا صفائی کو فراہم کی جائیں گی۔
ڈیجیٹل شواہد میں مختلف سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز شہریار افریدی اور صداقت عباسی کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو خصوصی عدالت پیش کیا جائے گا۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کی فیملی کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کریں گے۔



















