وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے الیگزینڈر لوکاشینکو کو دوسری مرتبہ بیلاروس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ الیگزینڈر لوکاشینکو کا دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونا بیلاروسی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے پرجوش ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کو یقینی بنائیں گے۔



















