Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کی ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 18 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کرنے اور جامِ شہادت نوش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے کارروائی کے دوران 12 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا اور شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کی خاطر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی عوام ملک کا امن خراب کرنے والے عناصر کو مسترد کرتے ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ قلات؛ منگوچر میں دہشت گردوں کی فوجی چھاؤنی پر حملے کی کوشش ناکام، 18 جوان شہید

متعلقہ خبریں