Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینیوٹ سے قیمتی ذخائر کی دریافت کا معاملہ، جرمن کمپنی کو ادائیگی کا فیصلہ

چینیوٹ سے لوہا، تانبا اور سونے کے ذخائر کی دریافت کا معاملہ، پنجاب حکومت  نے جرمن کمپنی کو چھپن کروڑ کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذخائر کے حوالے سے کام کرنے والی جرمن کمپنی نے نو سال بعد بھی پنجاب حکومت کو رپورٹ نہ دی، جبکہ چینیوٹ میں 2015 میں شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دوران قیمتی ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

زخائر کی تصدیق، مقدار اور نکالنے کے طریقہ کار کے لیے جرمن کمپنی فوگرو کو ذمہ داری دی گئی تھی، جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے کے بعد نیب میں کیس بنایا گیا تھا۔

جرمن کمپنی نے اس حوالے سے کہا کہ نیب میں کیس اور کام رکنے کے باعث منصوبے کی لاگت بڑھ گئی، پنجاب حکومت 56کروڑ ادا کرے اور فائنل رپورٹ حاصل کرلے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چینیوٹ میں موجود ذخائر کی عالمی مارکیٹ میں ویلیو دو سو ارب ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت فائنل رپورٹ حاصل کرنے کے بعد بین الاقوامی آکشن کرائے گی۔

متعلقہ خبریں