Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے الیکٹرک نے ولیکا گرڈ اسٹیشن کی سالانہ مینٹیننس ملتوی کر دی

کے الیکٹرک نے ولیکا گرڈ اسٹیشن پر 2025 کے سالانہ مینٹیننس کا کام ملتوی کر دیا ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، یہ مینٹیننس کام 2 فروری کو ہونا تھا، لیکن اب اس میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مینٹیننس کے کام کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ ڈپٹی جنرل منیجر گرڈ سسٹم آپریشنز کے الیکٹرک نے مینٹیننس کے کام کی ملتوی ہونے کے بارے میں واٹر کارپوریشن کو آگاہ کر دیا ہے۔

اس تبدیلی کے حوالے سے مزید معلومات اور شیڈول کی تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں