گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مسٹر یونیورس میں گولڈ میڈل جیتنے والے رمیز ابراہیم کو ایک ملین روپے کا چیک دے دیا۔
گولڈ میڈل جیتنے پر رمیز ابراہیم کے لیے ایک ملین روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ رمیز ابراہیم نے اپنی مدد آپ کے تحت ملک کا نام روشن کیا، پاکستان کا نام روشن کرنے والے ہر قومی ہیرو کو ہمیشہ عزت اور محبت دیتے رہیں گے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب رمیز ابراہیم نے کہا کہ جب عالمی چیمپئن بنا تو کسی نے نہیں پوچھا، گورنر سندھ کے فون پر آنسو نکل آئے تھے، گورنر سندھ کی حوصلہ افزائی نے میرا عزم انتہائی پختہ کیا، اگلے ورلڈ ٹائٹل کے لیے بھی پرعزم ہوں۔



















