Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس دوران بلوچستان کی صورت حال پر صوبائی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم قلات اور ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز قلات میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

شہید ہونے والے جوانوں کا تعلق ایف سی بلوچستان سے تھا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں