Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جیکب آباد میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

جیکب آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نشاندہی پر پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

جیکب آباد میں قومی شاہراہ شمبے شاہ چوکی پر پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مزدہ گاڑی پر لوڈ رکشہ سے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق کارروائی میں مزدہ گاڑی سے 6 کلو چرس، 7 کلو آئس اور 14 کلو منشیات گردہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران لاکھوں روپے کی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ کر دو ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت شائستہ خان اور عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کاروائی میں برآمد ہونے والی منشیات کی قیمت لاکھوں روپے کی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مزدہ ٹرک کے اندر لوڈر رکشہ میں خفیہ طریقے سے منشیات چھپائی گئی تھی۔ اسمگلر منشیات کی بڑی کھیپ کو کوئٹہ سے سکھر سپلائی کررہے تھے جس کو حساس اداروں کی نشاندہی پر پولیس نے ناکام بنایا۔

متعلقہ خبریں