Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف جسٹس پاکستان کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز ٹرانسفر پر موقف سامنے آگیا

چیف جسٹس پاکستان کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز ٹرانسفر پر موقف سامنے آگیا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی اور ٹرانسفر دو الگ الگ چیزیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تبادلوں پر اس لیے آمادہ ہوا کہ اسلام آباد پورے ملک کا دارالحکومت ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچی اور سندھی بولنے والے ججز آئے ہیں، سنیارٹی کا مسئلہ کچھ دن تک ہمارے سامنے آئے گا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سنیارٹی کا مسئلہ جب سامنے آئے گا تب اس پر اپنی رائے دوں گا، سنیارٹی پر میری رائے کیا ہوگی اس پر قیاس آرائی نہ کی جائے۔

متعلقہ خبریں