اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 4 بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے۔
نیپرا کی جانب سے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر فی کس ایک کروڑ روپے کا جرمانہ لگا دیا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق نیپرا قوانین پر عملدرآمد میں ناکامی پر ڈسکوز کے خلاف کارروائی کی گئی، تینوں ڈسکوز 100 فیصد پولز کی ارتھنگ میں ناکام رہیں، 3 ماہ کی مہلت دے دی گئی۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ نیپرا نے ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام میں ناکامی پر بھی کارروائی کی جبکہ حیسکو پر بھی ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔



















