Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف نے جناح اسکوائر منصوبے افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں خیابان سہروردی اور سری نگرہائی پر تعمیر شدہ 3 انڈر پاسز پر مشتمل جناح اسکوائر  کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جناح اسکوائرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جناح اسکوائر کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، جس سےٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئےگی۔

شہبازشریف نے کہا کہ منصوبے سے وقت، ایندھن کی بچت کے ساتھ آلودگی میں کمی ہوگی، جس ذمےداری، فرض شناسی سےمنصوبہ مکمل کیاگیاقابل ستائش ہے۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہی وہ طریقہ ہے جو قوموں کی زندگیاں بدل دیتاہے، جناح اسکوائر کی طرح دیگر ترقیاتی منصوبے بھی جلد مکمل کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے حوالے سےبھی مثال قائم کررہےہیں، منصوبے سے عوام  کو بہت بڑی سہولت ملےگی۔

وزیراعظم نے مزید یہ بھی کہا کہ منصوبےکی تکمیل نے پنجاب اسپیڈ کو محسن اسپیڈ میں تبدیل کردیا، 60کی دہائی میں بنی عمارتوں پر بھی توجہ دینےکی ضرورت ہے، ایس سی اوکےحوالے سے اسلام آباد کی خوبصورتی پرمبارکباددیتاہوں۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سی ڈی اےکی ٹیم نےمنصوبےپربہت کام کیا، ایف نائن فلائی اوور بھی 10 سے 12 دن کے اندر مکمل ہوجائےگا۔

 محسن نقوی نے مزید یہ بھی کہا کہ اسلام آبادکی خوبصورتی کی مثال کہیں نہیں ملتی، سرینا چوک انٹرچینج سےٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں