Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سکھر، کتے کے بکری کو کاٹنے پر دو گروپوں میں مسلح تصادم، ایک زخمی

سکھر صالح پٹ کے علاقے گوٹھ پنجل بھنبھرو میں کتے کے بکری کو کاٹنے پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی اور گھر کو نذر آتش کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، وڈن بھنبھرو گروپ کی بکری کو ایک کتے نے کاٹ لیا تھا، جس کے بعد وڈن بھنبھرو گروپ نے محبوب بھنبھرو گروپ پر الزام عائد کیا کہ کتا ان کا تھا۔

اس پر دونوں گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تصادم کے دوران، محبوب بھنبھرو کے گھر کو نذر آتش کر دیا گیا، جبکہ فائرنگ کے دوران محبوب بھنبھرو شدید زخمی ہوگیا۔

صالح پٹ پولیس نے واقعے کے بعد چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق، وڈن بھنبھرو گروپ کو شبہ تھا کہ بکری کو کاٹنے والا کتا محبوب بھنبھرو کا تھا، جس پر یہ تصادم پیش آیا۔

یہ واقعہ علاقے میں کشیدگی کا سبب بن گیا ہے  پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے نفری تعینات کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں