پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طاہر شمشاد مرزا سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف میجر جنرل ابراہیم حلمی کی ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں پاک مالدیب عسکری قیادت کا دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، اور عسکری رابطوں اور مشترکہ اقدامات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر جنرل ابراہیم حلمی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے دستے نے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔



















