Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم کاربن پالیسی گرین فائنانس پر کام کر رہے ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم کاربن پالیسی گرین فائنانس پر کام کر رہے ہیں۔

 وفاقی وزیر احسن اقبال نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس بریتھ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 1% سے بھی گیسسز کا اخراج کرتا ہے، ہم موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں سے ہیں، 2 سال قبل سیلاب سے ایک تہائی پاکستان متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے لوگوں کو صحت اور معاشی مسائل ہیں، پاکستان اس جنگ کو اکیلا نہیں لڑسکتا، ہمیں خطے کے ممالک کی مدد چاہیے، موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے پالیسی مرتب کی، ہم کاربن پالیسی گرین فائنانس پر کام کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ اڑان پاکستان کے مرکزی نکات میں سے ہے، اسموگ پر کنٹرول، شہری آلودگی میں کمی، پانی کی بچت، فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنے پر کام کر رہے ہیں، سولر ونڈ اور ہائیڈرو پاور پر منتقلی کا کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ گرین انرجی اور گرین جابز پیدا کر رہے ہیں، کلائمیٹ چینج عالمی اتحاد کا متقاضی ہے، صاف ستھرے پاکستان کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں