Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مل کر پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بنا سکتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مل کر پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بنا سکتے ہیں۔

قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے نجی ہوٹل کے ریسٹورینٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج کے اس پر مسرت موقع پر بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر سینٹورس انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے پہلے سکس سٹار ہوٹل بنانے پر موو این پک سینٹورس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس طرح کے اقدامات سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

قائمقام صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کا بے پناہ اسکوپ موجود ہے، سینٹورس انتظامیہ کی سیاحت کے شعبے میں کاوشوں کو سراہتے ہیں، پاکستان پوری دنیا میں اپنے کھانے کی وجہ سے مشہور ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کا کلچر وسیع ہے، پاکستان کی ثقافت ایک الگ پہچان کی حامل ہے، پاکستان کے پکوان دنیا بھر میں مقبول ہیں، کھانوں میں ذائقہ ہے، ذائقہ لوگوں کے قریب لاتا ہے، فوڈ کلچرل ڈپلومیسی بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے، اس طرح کے اقدامات سے باڈر پار بھی اثرات ہوتے ہیں۔

قائمقام صدر مملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ہم بزنس کمیونٹی کے لیے آسانیاں پیدا کریں تو یہ ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، ملک کی بزنس کمیونٹی پاکستان کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس ضمن میں ایس آئی ایف سی کا فورم بہت اہم ہے، ہم کاروباری برادری کی آسانی کے لیے کوشاں ہیں اور بہتر پالیسیز مرتب کریں گے، ہمارے دروازے تاجروں کے لیے ہمشیہ کھلے ہیں۔

قائمقام صدر مملکت نے کہا کہ منسٹرز انکلیو کا آئیڈیا میں نے انڈونیشیا سے لیا، آج وہ محفوظ ترین جگہ ہے، وزیراعظم ہاؤس کے لیے جگہ کا تعین کرنے میں بھی میرا بہت اہم کردار تھا۔

متعلقہ خبریں