Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسمیاتی تبدیلی کا اثر آنے والے دنوں میں مزید نظر آئے گا، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا اثر آنے والے دنوں میں مزید نظر آئے گا۔

 پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بریتھ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان کی 55 فیصد انرجی رنیوایبل ہے، میڈیا کو ایسی چیزوں کو فرنٹ پیج پر جگہ دینی چاہیے، دنیا بھر میں میڈیا اس حوالے سے مثبت کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ چینج دنیا بھر کا ایک بڑا مسئلہ ہے، یہ کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں ہو سکتا، 2022 کے بعد بہت سے ممالک نے کلائمیٹ چینج کے اثرات دیکھے ہیں، لاس اینجلس اور بلوچستان میں لگنے والی آگ کے اثرات دیکھ لیں، بلوچستان میں لگنے والی آگ نے صدیوں میں بڑے ہونے والے جنگلات کو راکھ بنا دیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا اثر آنے والے دنوں میں مزید نظر آئے گا، ہمیں اس حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلوں کے حوالے سے تین مسائل کا سامنا ہے، ہم شاید یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارا مسئلہ ہی نہیں۔

  پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ ہم ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے کسی بھی طور سنجیدہ نظر نہیں آتے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا کرنے کے لیے 2030 تک 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں