سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے ہوا میں موجود آلودگی کو کم کیا جارہا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب اسموگ کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہوا میں موجود آلودگی کو کم کیا جارہا ہے، جدید ٹیکنالوجی، مضبوط بنیادی ڈھانچے سے آلودگی جیسے مسائل پر قابو پارہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں چاول، گندم کی کٹائی کے باعث پاکستان کے ملحقہ علاقے متاثر ہوتے ہیں۔



















