Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی کی سرکاری قیمت 140 روپے فی کلو تک رکھنے کا امکان

شوگر ایڈوائزری بورڈ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق چینی کی فی کلو سرکاری قیمت 140 روپے فی کلو تک رکھنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑھتی قیمتوں پر قابو پایا جائے گا۔

بورڈ ذرائع  کے مطابق پیر کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ ہو جائے گا، جبکہ سرکاری قیمت پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ ہوگا، اس کے علاوہ رمضان المبارک میں چینی فی کلو 140 روپے سے نہ بڑھنے کا پلان بورڈ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں