Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن کی ملاقات راولپنڈی میں واقع جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات میں پاک بنگلہ دیشی عسکری قیادت نے خطے کی موجودہ صورتحال، باہمی اسٹرٹیجک مفادات اور میری ٹائم اشتراک کار پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

دونوں عسکری رہنماؤں نے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے مابین امن اور استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ تعاون کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری قیادت نے باہمی اشتراک کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں