سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک اہم اور سنگین مسئلہ ہے۔
سی پی اےایشیااورجنوب مشرقی ایشیاپارلیمانی کانفرنس کے دوسرے روز، موسمیاتی تبدیلی کےموضوع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی ایک اہم مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں موسمیاتی تغیر سے نمٹنےکے لیے اقدامات کیےجارہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سےنمٹنے کے لیے پالیسیاں بناناضروری ہے، پنجاب میں صنعتوں کی میپنگ کی جارہی ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی سےبچاؤ کے لیےکام کررہےہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی نقصانات سےبچاؤ کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے، پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کاباعث بننے والے بھٹوں کی کوڈنگ کرنے کے ساتھ ان کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی، کسانوں کو سبسڈی پر سپر سیڈز فراہم کیے گئے، اس کے علاوہ سولر جیسے ماحول دوست منصوبوں کو پنجاب میں متعارف کرایا گیا۔
ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام شہروں کی ایئر کوالٹی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔



















