Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان محفوظ سمندری ماحول اور امن و امان کیلئے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہے، نیول چیف

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان محفوظ سمندری ماحول اور امن و امان کیلئے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے نویں کثیر القومی بحری مشق امن میں شریک غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔

آمد پر سینئر افسران/کمانڈنگ آفیسرز نے نیول چیف کا پرتپاک استقبال کیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے بنگلہ دیش، جاپان، چین، امریکہ، انڈونیشیا، ایران، ،سری لنکا، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات کے بحری جہازوں کا دورہ کیا۔

 

 

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان محفوظ سمندری ماحول اور امن و امان کیلئے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہے، پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول اور امن مشق جیسے اقدامات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کیلئے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے “امن کے لیے متحد” کے مشترکہ عزم کو پورا کرنے کے لیے امن مشق میں ان ممالک کی شرکت کو سراہا۔

متعلقہ خبریں