Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جارہا ہے، سعیدغنی

وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کےمسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔

وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرناہوگا، ہم نے رنگ ونسل کےتعصب سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کی۔

سعیدغنی نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کےمسائل کےحل کے لیے کوشاں ہے، پیپلزپارٹی جب قائم ہوئی تو پنجاب میں زیادہ مضبوط تھی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی نے وہ نقصان اٹھایا ہےجس کا نتیجہ آج بھی بھگت رہے ہیں، پیپلزپارٹی نےکبھی نفرت کی سیاست نہیں کی، پیپلزپارٹی کو بہت سی سازشوں کاسامنا رہا ہے۔

سعید غنی نے مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی کو کراچی میں کمزورکرنےکی کوشش کی گئی ، کراچی میں دہشت اور نفرت کی سیاست کا اثر آج بھی ہے۔

متعلقہ خبریں