سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سختی کی تو ہیوی ٹریفک ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ٹرانسپورٹ بندکردیں گے۔
سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس جاری ہونے کے بعد بدقسمتی سےسختی نہیں کی جاتی، ڈرائیونگ لائسنس کے بعد بھی سندھ حکومت کوسختی کرنا پڑےگی۔
ان کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں گاڑی چلانے پر حادثات ہوتے ہیں، موٹر سائیکل سوار بھی بغیر ہیلمٹ سفر کررہے ہوتے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس پر بھی سندھ حکومت سختی کرےگی، سختی کریں گے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی گاڑی سڑک پرنہ آئے، فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مل کرپالیسی لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین واضح ہیں ان پرسختی بھی کرنے جارہے ہیں، لاہور میں ایک 2 سڑکوں پر موٹرسائیکل لین بنائی گئی ہے تعریف بھی کرتاہوں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کاسب سےزیادہ دباؤ کراچی میں ہے، ریڈلائن منصوبہ خوفناک تجربہ نہیں، تاخیر مختلف محکموں کی وجہ سے ہے، ملیر ایکسپریس وے بننے سے بھی ٹریفک مسائل کےحل میں بہتری آئےگی۔



















