وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سے متحدہ عرب امارات کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے دورے کی دعوت دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے کلیدی خطاب کریں گے، وہ اقتصادی ترقی اور اصلاحات سے متعلق پاکستان کا ویژن اجاگر کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یو اے ای قیادت، سمٹ میں شریک سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، وہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔



















