کراچی: پاک بحریہ کے تحت نویں کثیرالقومی بحری امن مشق 2025 کا آج آخری روز ہے۔
اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر پی این ایس معاون کیپٹن ہمایوں یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج امن مشق کا آخری روز، سی فیز کا مرحلہ جاری ہے، سی فیز میں 11ممالک کے 13 پلیٹ فارمز شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحری امن کا سال 2007 میں 28 ممالک سے آغاز ہوا، رواں سال 60 سے زائد ممالک اس مشق میں شریک ہوئے، مشقوں کا مقصد بین الاقوامی سطح پرامن کا فروغ ہے۔
کمانڈنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنا اہم ضرورت ہے، کوئی بھی ملک اکیلے میری ٹائم چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتا، یہ پاک بحریہ پربین الاقوامی بھروسےکاثبوت ہے۔
کیپٹن ہمایوں یعقوب نے کہا کہ پاک بحریہ کے لیے بین الاقوامی وفود کو ریسکیو کرنا قابل فخر ہے، سی فیز میں فلائینگ آپریشن کی مشق ہوگی، جہازڈیک پرلینڈ کریں گے، جہازوں کو سمندر میں تیل کارگوٹرانسفر کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی این ایس معاون 2 جہازوں کوری فرنیش کرےگا، سی فیزکی اس مشق میں آرڈی سی فائرنگ کی جائے گی، آرڈی زی فائر کا مقصد انڈرواٹر چیلنجز سے نمٹنا ہے۔



















