Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کے8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کی تعیناتی، سابق یا موجودہ امیدوار فہرست سے باہر

سندھ کے8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے لیے 8 ناموں کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی گئی ہے۔

بورڈ سے تعلق رکھنے والے سابق یا موجودہ امیدوار فہرست سے باہر ہیں، جبکہ سمری میں آٹھوں بورڈ کے لیے ہر بورڈ میں تین ناموں پر مشتمل پینل بنایا گیاتھا، تلاش کمیٹی نے 15 خواتین میں سے ایک نام کا بھی انتخاب نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق فی الحال سندھ کے8 بورڈز میں  چئیرمینز کی تعیناتی کی جارہی ہیں، موجودہ ناظم امتحانات و سیکریٹریز ہی بورڈز میں فرائض انجام دیں گے۔

وزیر اعلیٰ کو ارسال کی جانے والی سمری میں انٹربورڈ کراچی کے لیے بریگیڈیئر سید وسیم احمد کا نام تجویز کیا گیا، جبکہ میٹرک بورڈ کراچی کے لیے محمد مصباح تنہیو، سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لیے مشرف علی راجپوت کا نام سمری میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع  نے بتایا کہ بورڈز میں تعیناتی کے لیے سمری میں 8 متبادل نام بھی بھیجے گئے ہیں، جبکہ تلاش کمیٹی نے مختلف مرحلوں میں 235 امیدواروں کے انٹرویوز کئےتھے۔

متعلقہ خبریں