وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جشن اسٹیم میں حصہ لینے والے 1100 طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جشن اسٹیم کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن اسٹیم میں2لاکھ75ہزارہونہارطلبانےحصہ لیا، مجھے ہونہار طلبا پر بہت فخر ہے، طلبا کے تمام اسٹالز کا معائنہ کیا، بہت خوشی محسوس ہوئی، ہمارے طلبا میں بہت صلاحیت ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جشن اسٹیم میں پنجاب بھرسے1100طلبا نے حصہ لیا، آپ میں اتنی صلاحیت ہےکہ پوری دنیافتح کرسکتےہو، وزیرتعلیم طلبا کی صلاحیتوں کواجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہےہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ طلبا کو تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیناچاہیے، پنجاب کی مٹی بہت زرخیزہے، معصوم بچوں کے بڑےخواب دیکھ کرخوشی ہوئی، طلبا اپنےخوابوں کی تعبیرکےلیےسخت محنت کریں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وعدہ ہےجب تک وزیراعلیٰ ہوں آپ کی بہتری کےلیےکام کروں گی، طلبا کےکامیاب مستقبل کے لیے تمام وسائل بروئےکارلائیں گے، اسکولوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتےہوئے اپ گریڈ کیاجائےگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طلبا کو آئی ٹی، سائنس لیب کی سہولت فراہم کرنےکےلیےکوشاں ہیں، طلبا دنیا کا مقابلہ کرنےکےلیے انگریزی زبان پرعبورحاصل کریں، میرٹ کی بنیادپر30ہزاربچوں کو ہونہار اسکالر شپ دیا۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے کڑی مشکلات جھیلیں لیکن آنسو نہیں بہائے، مجھے رلانا کوئی آسان کام نہیں، میں بہت باہمت ہوں، میراعوام سےمحبت کارشتہ بہت سےلوگوں کوبرداشت نہیں ہورہا، میں نےہمیشہ تنقیدکومثبت لیا ہے، تنقید ہمیشہ آگےبڑھنےمیں مدد دیتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ نےکبھی اپنے ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا، کسی کےکہنے پر جلاؤگھیراؤنہیں کرنا، طلبا کسی کا ایندھن نہ بنیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال کی حکومت میں کوئی کام نہیں کیا، وزیراعلیٰ کےپی مجھ پر ذاتی حملےکرتے ہیں، طلبا وعدہ کریں ملک کےخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے، مخالف پرچور ڈاکوکی آواز کسنےکا کہنے والا آپ کادوست نہیں ہوسکتا، ان کا کام ذاتی حملہ نہیں، اپنےعوام کی خدمت کرناہے۔



















