صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ترسیلات میں 31.7 فیصد کا اضافہ ملکی معیشت میں بہتری لائے گا، ماہانہ تین ارب ڈالر سے زیادہ ترسیلات زر موصول ہورہی ہیں۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ سات ماہ میں ترسیلات زر 21 ارب ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہیں، زرمبادلہ کے حصول میں برآمدات اور ترسیلات زر کا اہم کردار ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے برآمدی شعبے کو مراعات دینا ضروری ہے، بجلی، گیس سستی اور خام مال پر ٹیکس چھوٹ دے، برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید یہ بھی کہا کہ نئی برآمدی منڈیوں تک رسائی کے لیے روڈ شوز ہونے چاہیے۔



















