Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جعلی پیر نے جن نکالنے کے چکر میں خاتون کو زندہ جلا ڈالا

سرگودھا کے علاقے محمدیہ کالونی میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے چکر میں خاتون کو زندہ جلادیا۔

سرگودھا کے نواحی علاقہ محمدیہ کالونی میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں صباء نامی خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر اس کا شوہر جعلی پیر عزیز الرحمان کے پاس لایا۔

جعلی پیر نے صباء کو جن نکالنے کے لئے آگ لگانے کا کہا، جعلی پیر نے اپنی بیٹی حمیرا کے ہمراہ خاتون کے اوپر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی۔

آگ لگانے سے خاتون مکمل طور پر جھلس گئی جب کہ جعلی پیر اور اس کی بیٹی فرار ہوگئی تاہم زندہ جلائی جانے والی صباء نے بول نیوز کو سب بتا دیا۔

واقعے کے بعد اربن ایریا پولیس موقع پر پہنچ گئی جب کہ جھلس جانے والی خاتون کو فیصل مسعود اسپتال منتقل کیا گیا اور حالت نازک ہونے پر فوری الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے جعلی پیر اور اس کی بیٹی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں جب کہ پولیس نے جعلی پیر اور اس کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں