Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سپر لیگ سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا، کامران خان ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔  

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبہ میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات کے دوران گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے، نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔

 کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ محدود وقت میں نیشنل اسٹیڈیم کی شاندار تعمیر نو قابل تحسین ہے، پاکستان سپر لیگ سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنر اینیشیٹوز کے تحت جاری منصوبے قابل تقلید ہیں، آئی ٹی کے جدید کورسز سے نوجوان کا مستقبل تابناک ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شجر کاری مہم کے تحت گورنر ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ خبریں