Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہداء ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پاکستان رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹر آمد، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز  نے رینجرز ہیڈکوارٹر پہنچنے پر وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی  کا خیر مقدم کیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز  نے وزیرداخلہ محسن نقوی کا رینجرز کے افسران سے تعارف کرایا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی  یاد گارِ شہدا پر حاضری دی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے  دُعا کی، اس موقع پر ملک کی سالمیت، امن، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کی کوئی نظیر  نہیں ملتی۔

متعلقہ خبریں