Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف وفد کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ماہرین وفد نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ماہرین وفد نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے ملاقات کی جس دوران وفد کو پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور شفافیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد نے پی اے سی ہدایات پر نامکمل عمل درآمد پر تحفظات ظاہر کیے جب کہ وفد نے بریفنگ میں بتایا کہ پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا بڑا فورم پارلیمنٹ ہے۔

وفد کو بتایا کہ حکومتی اداروں کا آڈٹ اپوزیشن کے حوالے کیا جاتا ہے، پی اے سی سربراہی لیڈر آف دی اپوزیشن نامزد کرتے ہیں۔

آئی ایم ایف کے ماہرین نے ایف بی آر حکام سے بھی ملاقات کی جس دوران ایف بی آر نے ڈیجٹلائزئشن پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیکس اصلاحات سے ٹیکس نظام میں شفافیت لائی جا رہی۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف وفد نے ایس ای سی پی حکام سے بھی ملاقات کی جس دوران ملک میں کارپوریٹ سیکٹر اور اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری آسانیوں پر بھی انہیں بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی دورہ کیا جب کہ آئی ایم ایف مشن نے ہاؤسنگ اینڈ ورکس حکام سے بھی ملاقات کی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تکنیکی وفد کو وزارت قانون ملک میں ہونے والی قانون سازی پر تفصیلی بریفنگ دے گی، وزارت قانون جوڈیشری میں جدید تربیت کے لئے اقدامات پر بھی بریفنگ دے گی۔

متعلقہ خبریں