Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، منگھوپیر پولیس نے غفلت سے ڈرائیونگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

منگھوپیر پولیس نے 10 فروری کو پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں شہری کو جاں بحق کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ، طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، ٹینکر ڈرائیور محمد حیات نے غفلت اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے 32 سالہ موٹرسائیکل سوار دانیال کو ٹکر مار کر جاں بحق کر دیا تھا۔

یہ حادثہ منگھوپیر کے علاقے رئیس سینٹر کے قریب پیش آیا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حیات کو گرفتار کر لیا اور حادثے میں استعمال ہونے والے ٹینکر کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں