Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئی دو ریاستی حل ممکن نہیں ہے، فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کوئی دو ریاستی حل ممکن نہیں ہے، فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے اختتام پر مسئلہ فلسطین کا حل پیش کیا جائے گا، فلسطین کا معاملہ مسئلہ کشمیر کی طرح ہماری ریاستی پالیسی کا حصہ ہے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کی زمین فلسطینیوں کی ہے، پوری دنیا سے صیہونیوں کو لاکر فلسطین میں بسایا گیا، اعلان بارفر میں پوری دنیا نے جھوٹ بولا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کو شہید اور بے گھر کیا جا چکا ہے، حالیہ جنگ بندی کے بعد کئی فلسطینی پندرہ سے سولہ سال بعد قید سے رہا ہوئے، حماس نے اپنا جائز اختیار اور حق استعمال کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے حق کے لیے ہتھیار اٹھانا اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے، امریکہ کس بنیاد پر حماس کو دہشت کرد قرار دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو صرف اپنی پسند کی جمہوریت اور بادشاہت چاہئے، امریکہ ہمیں جمہوریت نہ سکھائے، امریکہ کا اپنا وجود ریڈ انڈینز کے خون پر بنا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ویتنام پر لشکر کشی کرنے والا، ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرانے والا امریکہ خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے، اسرائیلی دہشت گردی کے جواب میں ہمیں حماس کی حمایت کرنی ہو گی۔

متعلقہ خبریں