Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روبینہ خالد کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات، بی آئی ایس پی کی اصلاحات پر تبادلہ خیال

چئیر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) روبینہ خالد نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات میں بی آئی ایس پی اور غربت کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران روبینہ خالد نے اسحاق ڈار کو بی آئی ایس پی کے لیے نئے بینکنگ نظام کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نئے بینکنگ سسٹم سے بی آئی ایس پی فنڈز کی ترسیل میں سہولت پیدا ہوگی، جس سے مستحقین کو تیز اور باعزت طریقے سے رقوم کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

روبینہ خالد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مستحق طبقے کو باعزت طریقے سے رقوم کی ترسیل ہو سکے تاکہ ان کی زندگیوں میں بہتر تبدیلی لائی جا سکے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کو مزید مضبوط کرنے اور اس کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں