Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری

شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سےکم درجہ حرارت 19.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر قائد آئندہ 24 گھنٹے میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری، جبکہ کم سےکم 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اس وقت 10 سے 25 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں