اسلام آباد: سینیٹ (ایوان بالا) اور قومی اسمبلی (ایوان زریں) کے اجلاس آج ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا جس کا 36 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، ایوان میں مختلف بل، قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور پرنس کریم آغا خان کیلئے تعزیتی قرارداد پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج شام 5 بجے ہوگا جس کیلئے 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق دیوانی عدالتوں سے متعلق ترمیمی بل ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ ساحلی محافظین ترمیمی بل، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اس کے علاوہ مہاجرین سے متعلق ترمیمی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ سینیٹ سے منظور شدہ امیگریشن ترمیمی بل، سرکاری یونیورسٹیوں کی مالی مشکلات پر توجہ دلاؤ نوٹس اور اسلام آباد کی دیہی سڑکوں کی حالت زار کے خلاف بھی توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہے۔



















