Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب حکومت کی ترجمان بغیر حقائق بیانات دیتی ہیں، شرجیل انعام میمن

کراچی: وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن  نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ترجمان بغیر حقائق بیانات دیتی ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراطلاعات پنجاب نے ٹریفک حادثات پر سیاست کی کوشش کی، پنجاب کی وزیراعلیٰ، وزیراطلاعات بغیر تیاری کے بیانات دیتے ہیں، پنجاب حکومت کی ترجمان بغیر حقائق بیانات دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، سکھر روڈنیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ہے، حیدرآباد تا سکھر روڈ مکمل نہیں ہوا یہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، حکومت سندھ نے وفاق کو اس روڈ کے لیے 7 ارب دیے آج تک مکمل نہیں ہوا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سندھ میں مینڈیٹ ہے، سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ ن لیگ، پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے، پنجاب میں ن لیگ نے خدمت کی ہے تو فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بیرسٹرسیف نے بلاول بھٹو، آصف زرداری سے متعلق بیان دیا، پی ٹی آئی قیادت نے کبھی صحیح مشورہ نہیں دیا، جس کی وجہ سے ان کا لیڈر جیل میں بیٹھا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف انتشار کی سیاست کرتی ہے، پاکستان کو نقصان پہنچانے میں پوری پی ٹی آئی شامل رہی، پاکستان کو قرض نہ دینے کے لیے پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انٹرنیشنل فورمزپر بیٹھ کراداروں کےخلاف ہرزہ سرائی کی، 9مئی کوپی ٹی آئی نے تمام حدیں پارکیں جو ڈھکی چھپکی نہیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کے رویے کی وجہ سے ن لیگ کی غیرمشروط سپورٹ کی، پی ٹی آئی نے کسی بھی جماعت سے بات نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ خبریں