موجودہ حکومت کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہو گیا ہے جس میں مجموعی طور پر 1677 سوالات پوچھے گئے۔
ان میں سے 1341 سوالات کے جوابات دیے گئے، جبکہ 336 سوالات کے جوابات فراہم نہیں کیے گئے۔
داخلہ ڈویژن سے سب سے زیادہ 248 سوالات پوچھے گئے، اس کے بعد پاور ڈویژن سے 164 اور خزانہ و ریونیو سے 103 سوالات کیے گئے۔ نیشنل سیکیورٹی ڈویژن سے سب سے کم 2 سوالات پوچھے گئے۔
قومی اسمبلی میں اس دوران 29 حکومتی بلز پیش کیے گئے، جبکہ 54 نجی اراکین کے بلز بھی اسمبلی میں پیش کیے گئے۔ نجی اراکین کے 10 بلز منظور کیے گئے، اور رواں سال میں مجموعی طور پر 42 نئے ایکٹس بنائے گئے۔
مزید برآں، قومی اسمبلی میں 24 قراردادیں بھی منظور کی گئیں، جو کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے مختلف مسائل پر مبنی تھیں۔



















