Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لعل شہباز قلندر عرس، زائرین کی بس کو حادثہ، 3 افراد ہلاک 15 زخمی

جامشورو کے قریب صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی۔

انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب یہ حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کی لاشیں مانجھند اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ زخمیوں کو بھی فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب کہ مسافر کوچ سہون سے کراچی جا رہی تھی۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں