Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک ترک مشترکہ مشق اتا ترک 13 مکمل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک ترک مشترکہ مشق اتا ترک 13 مکمل ہوگئی ہیں۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک ترک مشترکہ مشقیں اتا ترک 13 کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، اتا ترک 13 کے دوران پاک ترک فوجی دستوں نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشقیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر محیط مشقوں میں پاک فوج اور ترک فوج کی دو کومبٹ ٹیمز نے حصہ لیا۔

پاک فوج کی کومبیٹ ٹیم اسپیشل سروسز گروپ پر مشتمل تھی، جبکہ ترک اسپیشل فورسز کے آل رینکس پر مشتمل 36 رکنی دستہ مشقوں میں شریک ہوا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ کمانڈر 11 کور  اتاترک 13 کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس کے علاوہ ترک فوج کے بریگیڈیئر جنرل احمد اسک نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

 پاک ترک اسپیشل فورسز نے اعلی ترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں